پشاور ( دی خیبرٹائمز ھیلتھ ڈیسک ) مشیر صحت احتشام علی متعلقہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو ملیریا کنٹرول کیلئے فی الفور اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کردئے ہیں، مشیر صحت کے دفتر نے جنوری سے لیکر اب تک ملیریا کیسز کا ڈیٹا بھی جاری کردیا، اب تک صوبے میں ملیریا کے 54 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اب تک سب سے زیادہ ملیریا کیسز قبائلی ضلع خیبر سے 10 ہزار رپورٹ ہوئے ہیں۔ شانگلہ سے پہلی بار 6 ہزار جبکہ بٹگرام سے 3 ہزار ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، ڈی آئی خان سے 4 ہزار، ٹانک اور کرک 2 ہزار، لکی مروت 3 ہزار ملیریا کیسز اب تک رپورٹ ہوئے ہیں، جنوبی اضلاع اس وقت ملیریا کی لپیٹ میں ہے، ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھانے ہونگے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ویکٹر بارن ڈیزیز میں اضافہ ہورہا ہے۔
