لکی مروت ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ڈی پی او لکی مروت کی جانب سے لکی مروت میں بھتہ خوروں شدت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کا فہرست تیار کرلیا گیاہے، جس میں 73 شدت پسندوں کے نام، ولدیت اور دیگر کوائف درج ہیں۔
لکی مروت پولیس نے انتہائی مطلوب 73 دہشت گردوں کی فہرست دی خیبرٹائمز نے موصول کرلیا، انتہائی اہم فہرست میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب شدت پسندوں سمیت بھتہ خوروں اور سہولت کاروں کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں سرائے نورنگ، احمد خیل، تترخیل، لکی سٹی اور دیگر علاقوں کے شدت پسند شامل ہیں۔ ڈی پی او لکی آفس زرائع کے مطابق ضلع بھر میں آپریشنز کا سلسلہ مذید فعال کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں شدت پسند کاروائیوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
Load/Hide Comments