پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 کے امیدوار سید اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاگیا ہے، جسمیں اخونزادہ چٹان محفوظ رہے ہیں، تاہم ان کی بیلٹ اور بم پروف گاڑی کو جزوی نقصان پہنچ گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ سابق ایم این اے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سید اخونزادہ چٹان حسب معمول اپنے الیکشن مہم میں مصروف تھے، جس پر باجوڑ کے علاقے ماموند بدان میں ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا گیا ہے، جو ان کی گاڑی بیلٹ اور بم پروف ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے ہیں،،،جبکہ ان کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچ گیا ہے۔
قبائلی ضلع باجوڑ میں 8 فروری کے عام انتخابات کیلئے مہم کے دوران این اے 8 سے آزاد امیدوار ریحان زیب پر 31 جنوری کو قاتلانہ حملہ ہوا تھا،،،، جس میں ریحان زیب شہید ہوئے تھے،،، ریحان زیب کی شہادت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہاں کے انتخابات ملتوی کردئے، شہید ہونے والے ریحان زیب باجوڑ ہی میں اسی دوران صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 سے بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے امیدوار تھے، اب دوبارہ باجوڑ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 پر دوبارہ 21 اپریل کو انتخابات ہورہے ہیں، جس میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ہر امیدوار نے بھرپور مہم شروع کیا ہے۔
Load/Hide Comments