شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں غلام خان تحصیل کے حدود میں سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے تخریبی کارروائی کی غرض سے پاکستان داخل ہونے والے 7 دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی، جس میں تمام سات کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیاگیا ہے، دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی بر آمد ہوئے ہیں،
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں واضح کردیا گیا ہے، کہ پاکستان نے بار بار افغانستان کے عبوری حکومت پر واضح کیا ہے، کہ اکثر اوقات افغانستان سے تخریبی کارروائیوں کیلئے دہشتگرد پاکستان داخل ہورہے ہیں، اور مسلسل افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں، تاہم اب تک یہ عمل جاری ہے، ائی ایس پی آر نے توقع ظاہر کیا ہے، کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کریگی، اور ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کا راستہ روکینگے۔۔۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں