بنوں ( دی خیبرٹئمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پولیس نوکری سے برخاست کئے جانے والے سابق پولیس اہلکار جمشید خان کی تھری ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا ہے، جہاں گذشتہ دو روز سے پولیس اہلکاروں اور عوام نے جمشید خان کی گرفتاری کے خلاف پولیس لائن کے سامنے خافظ عبدالستار شاہ بخاری چوک میں احتجاجی مظاہرہ و دھرنا جاری ہے ، دھرنے اور مظاہرے کے شرکاء ریاستی اداروں کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہیں اور سرکاری اسلحہ بھی لہراتے ہیں ، جبکہ آج سے لکی مروت میں پولیو مہم شروع ہورہا ہے جس کیلئے بنوں پولیس کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں، لیکن پولیس اہلکاروں نے آفسران کے حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے پولیو مہم میں ڈیوٹی نہ دینے کا اعلان کیا ہے ان تمام حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے گیارہ اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔۔ نوکری سے برخاست کرنے والوں میں ہیڈ کانسٹیبل شیر اسلم، ہیڈ کانسٹیبل میر زمان،ایف سی ذہین اللہ ، ایف سی فرید اللہ، ایف سی توصیف اللہ، ایف سی فریداللہ، ایل ایچ سی حضرت اللہ
ایف سی ایم قیاز،ایل ایچ سی بختیار،ایف سی فرمان اللہ اور ایف سی انور علی شاہ شامل ہیں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے کنٹرول روم کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔۔
