شمالی وزیرستان ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ملک بھر میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کا نکالنے کے فیصلے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کی طرح شمالی وزیرستان میں بھی کریک ڈاون کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد غلام خان پر ان کیلئے کیمپ قائم کردیا گیا ، جہاں مقامی ڈی پی او روخانزیب نے ان کا بقائدہ دورہ کرکے کیمپ کے قیام کا جائزہ لے لیا، جہاں نے انہوں نے ممکنہ طور پر آنے والے اٖفغانی خاندان کو سخت سیکیورٹی کے بھی ہدایات جاری کردئے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پاک افغان بارڈر غلام خان پولیس اسٹیشن اور دیگر پولیس چوکیوں کا بھی دورہ کیا، جہاں پولیس اہلکاروں کو حالات کی نزاکت اور ہمہ وقت چوکس رہنے کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کو دئے گئے حفاظتی لوازمات ہیلمیٹ اور بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کرنے کی بھی ہدایت دی۔
Load/Hide Comments