پشاور (دی خیبرٹائمز جنرل رپورٹنگ ڈیسک) اسلام آباد پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس میں لیمینش کاغذ نہ ھونے کی وجہ سے پاسپورٹ کاپیوں کی پرنٹنگ روک دی گئ ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف ملک بھر کی پاسپورٹ دفتروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں بلکہ ملک سے باہر جانے والے بعض لوگوں کے ویزے ضائع ہونے کا بھیخدشہ ہے، اسلام آباد پاسپورٹ اینڈ امیگریشن آفس زرائع نے بتایا ہے، کہ میں لیمینش کاغذ نہ ھونے کی وجہ سے نہ صرف پاسپورٹ کی پرنٹنگ روک دی گئی بلکہ ملک بھر کے مختلف پاسپورٹ دفتروں میں لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں پشاور پاسپورٹ آفس کو آئے ھوئے سائلین نے بتایا کہ پہلے ارجنٹ پاسپورٹ 5 دن میں اور نارمل پاسپورٹ 15 دن میں ملتا تھا لیکن بعد میں پاسپورٹوں میں تاخیر شروع ہوئی جو کہ تاحال جاری ہے۔ پاسپورٹ آفس کو آئے ھوئے سائلین نے بتایا کہ وقت پر پاسپورٹ نہ ملنے سے نہ صرف ان کے ویزے ضائع ہوں گے، بلکہ ھزاروں کی تعداد میں لوگ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے محروم ہوں گے۔ انھوں وزیر داخلہ ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پاسپورٹوں کی پرنٹنگ کا مسلہ بنیادی ترجیحات پر حل کیا جائیں تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی یقینی ہوسکے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments