میران شاہ آل ایمپلائیز ہیلتھ پراجیکٹ ورکرز کا ڈی ایچ او افس شمالی وزیرستان کے باہر احتجاجی دھرنا

میرانشاہ میں آل ایمپلائز ہیلتھ پراچیکٹ کے اراکین نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے آفس کے باہر احتجاجی کیمپ لگا کر دھرنا شرع کیا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ صوبائی اسمبلی سے باقاعدہ طور پر بل پاس ہوا جس پر 2022/01/13 کو گورنر خیبر پختونخوا نے دستخط بھی کیا اور قانونی شکل دے دی گئی، ان کا کہنا ہے، کے دیگر باقی تمام محکمہ جات کے ریگولر نوٹیفکیشن جاری ہوکر ان کی تنخواہیں بھی ریگولر کردئے گئے، مگر بدقسمتی سےمحکمہ صحت کی ریگولرائزیشن ابھی تک تاخیر کا شکار ہے اور آل پراجیکٹ ہیلتھ امپلائز مرجڈ ایریاز سٹاف باقاعدہ ڈیوٹی سرانجام دینے کے باوجود بھی 16 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں۔ ہیلتھ سٹاف ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور بار بار ان پر ظلم کیا جا رہا ہے لہذا آل پراجیکٹ ھیلتھ ملازمین مرجڈ ایریاز مجبور ہوکر باقاعده طور پر ڈی ایچ اوز آفس کے سامنے پرامن احتجاج شروع کیا اور ھیلتھ ایکٹیویٹی سے مکمل بائیکاٹ بھی کیا۔ دھرنے میں شریک ایمپلائز کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات عملی شکل میں مکمل نہیں کئے جاتے ان کا احتجاج اور بائیکاٹ جاری رہیگا۔ اگر یہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو 2023/11/27 کو آل پراجیکٹ ہیلتھ ایمپلائیز پشاور میں سیکرٹری ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاج کریں گے اور ہر قسم کی ہیلتھ ایکٹیوٹیز سے ، مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ جاری رہیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں