مہمند، ڈی سی مہمند فیمیل سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سیکنڈری سکول غلنئی کی پہلی، جی جی ایچ ایس میاں منڈی کی دوسری اور یکہ غنڈ ہائی سکول کی تیسری پوزیشن۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام الحق نے انعامات تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرمحمد احتشام الحق اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخواہ خالد محمود کی خصوصی ہدایات پرتین روزہ ڈپٹی کمشنر فیمیل سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلع مہمند کے گورنمنٹ گرلز سکولز کے طالبات کے مابین بیڈمینٹن، ٹیبل ٹینس اور رسہ کشی کے مقابلے ہوئے۔ جس میں گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول غلنئی نے پہلی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میاں منڈی نے دوسری اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔احتتامی تقریب ضلعی ہیڈ کوارٹر غلنئی میں منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمداحتشام الحق نے ڈی ایس او سعید اختر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل ضیاء بیگم کے ہمراہ نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں ٹرافیاں تقسیم کئے اور لاکھوں روپے نقدانعامات کا اعلان کیا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سعید اختر کو کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر سراہا اور انہیں ہدایت کی کہ ضلع مہمند میں جلد ایک بڑے خواتین سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کی تیاری کریں۔ تقریب سے ڈی سی مہمند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع مہمند کی بچیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ جس کے لئے ان کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ جس کے لئے ضلع مہمند انتظامیہ بھرپور اقدامات اٹھائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments