بشری بی بی کا دوران عدت عمران خان سے نکاح کا معاملہ اہم رخ اختیار کر گیا

بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے بشری بی بی اور عمران خان کے خلاف دوران عدت نکاح و ناجائز تعلقات کا کیس دائر کر دیا ۔
میاں خاور مانیکا نے آج اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں نجی شکایت درج کرائی ۔ درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی
درخواست دائر کرتے وقت خاور مانیکا کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ خاور مانیکا کی جانب سے سابقہ بیوی بشری بی بی اور عمران خان کے درمیان شادی سے پہلے ناجائز تعلقات کا الزام بھی لگایا ہے۔
خاور مانیکا کے مطابق تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشری بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا، خاورماننیکا کیہ جانب سے لگائے جانے والے الزامات میں دونوں شادی سے پہلے ہی فرار ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
خاور مانیکا کے الزامات پر عدالت نے تین گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے۔ گواہوں میں عون چوہدری، مفتی سعید اور خاور مانیکا کا ملازم شامل ہیں۔
مقدمے میں 496 بی کی دفعہ بھی لاگو کردی گئی ہے۔ عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دیا۔
ایک شہری محمد حنیف کی طرف سے دائر غیر شرعی نکاح کیس چند دن قبل واپس لیا گیا تھا، تاہم غیر متعلق ہونے کی بناء پر پہلے والی درخواست واپس ہوئی۔ خاور مانیکا کی جانب سے مدعی بننے پر غیر شرعی نکاح و مبینہ ناجائز تعلقات کا کیس اہمیت اختیار کر گیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں