پشاور ( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے واضح کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ چیئرمین عمران خان کی مشاورت کے بغیر کسی صورت منظور نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے، اس لیے بجٹ بھی انہی کی رہنمائی میں پیش اور منظور کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق اگر ایمرجنسی نافذ کرنے یا اسمبلی پر غیرآئینی اقدامات کی کوشش کی گئی تو عوام شدید ردعمل دیں گے، اور ایسی جعلی حکومت ایک دن بھی نہیں چل سکے گی۔ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں فارم 45 کی بنیاد پر حقیقی عوامی حکومت قائم ہے، جبکہ دیگر حکومتیں فارم 47 کے سہارے کھڑی ہیں، جنہیں “ایک دھکے” سے گرایا جا سکتا ہے۔
پارٹی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے، اور وہ جب چاہیں یہ آئینی اختیار استعمال کر سکتے ہیں۔