پشاور ( دی خیبرٹائمز نیوز ڈیسک ) پشاور کا نواحی علاقہ پلوسئی میں 8 سالہ بچی علیشبا دختر فدایت اللہ ساکن پلوسی کے قتل میں ملوث ملزمان چند گھنٹوں کے اندر اندر گرفتارکرلئے گئے۔
واقعہ رونما ہونے کے بعد بچی کے والد ہدایت اللہ کی رپورٹ پر باقاعدہ انکوائری شروع کردی گئی ہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ ڈویژن وقاص رفیق نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلئے ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل سجاد حسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی،
خصوصی ٹیم میں ایس ایچ او تھانہ تہکال احمد اللہ ، ایس ایچ او تھانہ ٹاون ابراہیم خان اور تفتیشی آفیسر نے حصہ لیا، ڈی ایس پی ٹاؤن سجاد حسین کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران چند گھنٹوں کے اندر اندر ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان میں مسماہ (س) زوجہ صدام اختر ، فرہان اور رکشہ ڈرائیور یاسین شامل ہیں،
گرفتار ملزمہ مسماہ (س ) نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھریلوں وجوہات کی بنا پر بھائی فرہان کیساتھ مل کر بچی کو پھانسی دینے کے بعد ان کی لاش نہر میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا ہے
واقعہ میں مذید ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کیلئے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے،
Load/Hide Comments