پشاور( پ ر ) صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے میڈیا پر نشر ہونے والے خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے، کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر شاہ خرچیوں کے حوالے سے غلط خبروں کو میڈیا پر پیش کئے جارہے ہیں، ان کا کہنا تھا، کہ میڈیا نے صوبائی حکومت کا موقف لینے کی بھی تکلیف نہیں کی جو صحافت کی بنیادی ذمہ داری بنتی ہے، صوبائی وزرا کے لیے صرف 7 رہائش گاہوں کی سہولت موجود ہے، 17 وزراء اور مشیران ذاتی یا کرایے کے گھروں میں رہتے ہیں، 17 وزراء اور مشیروں کے لیے سرکاری رہائش گاہوں کی تخمینہ اربوں روپے بنتی ہے، نئے رہائش گاہوں کی تعمیر کی بجائے ہاؤس سبسڈی بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، ضروریات کے تمام تجاویز ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، خیبر پختون خوا کے وزرا اور مشیروں کے مراعات تاحال پنجاب اور سندھ وزراء کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments