واشنگٹن ( دی خیبر ٹائمز فارن ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پورے امریکہ میں لاک ڈان ختم کردیں گے اور وہ ایسا کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاس میں ہونے والی یہ پریس کانفرنس ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔تاہم اس بارے میں امریکی ریاستوں کے گورنروں اور قانونی ماہرین سے مشاورت نہیں کی گئی کیونکہ امریکی آئین کے مطابق، امریکہ کی ہر ریاست اپنے شہریوں کے مفاد اور تحفظ سے متعلق فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہے اور یکم مئی سے امریکہ میں لاک ڈان ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا انحصار بھی ریاستوں کے گورنروں کی صوابدید پر ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ یکم مئی تک حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی جس میں کورونا وائرس وبا کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد ثابت کیا گیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments