کورونا وائرس سے بچنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگانا کھلاڑیوں کے مفاد میں ہے،نجم اللہ صافی


پشاور (دی خیبر ٹائمز)خیبر پختونخواووشوکنگفووایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی نے کہاہے کہ  دنیابھر اور پاکستان سمیت خیبر پختونخوامیں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث احتیاط کے طور حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگانا کھلاڑیوں کے مفاد میں ہے۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرائونڈ پر نہ جانے کی صورت میں کھلاڑی انفرادی کھیلوں میں اپنی پریکٹس اپنے گھروں میں بھی جاری رکھ سکتا ہے اور کھلاڑی اپنے آپ کو فزیکل طور پر فٹ رکھے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی جان و مال کا تحفظ کرناحکومت کی ذمہ داری میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کا نقصان تو ضرور ہو رہا ہے لیکن کھیلوں کی سرگرمیوں کو معطل حکومت کی مجبوری ہے کیونکہ اگر کھلاڑی ہوگا تو کھیلیں بھی ہونگے۔ نجم اللہ صافی نے کہا کہ انکی نگرانی پشاور میں چلنے والی مارشل آرٹس آکیڈمی سمیت صوبے بھر میں کلبزحکومیی احکامات کے تحت بند ہیں،انشاء اللہ کوروناوائرس کے خاتمے کے فوری بعد کلبوں میں اپنی معمول کی سرگرمیاں شروع ہوںگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں