کرونا وائرس کے پھیلنے کےخدشے کے پیش نظر پاکستان نے لاک ڈاون کے دوران پاک افغان بارڈرز کو بھی سیل کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم افغان حکو مت کی درخواست پر پاکستان نے بلوچستان میں سپین بولدک اور خیبرپختونخوا میں تورخم بارڈرز کو ہفتے میں تین دن کیلئے کھولنے کا اعلان کردیاہے، پیر ، بدھ اور جمعہ کو بڑی گاڑیوں کی امد و رفت کیلئے بارڈر کھل دئے ہیں، اسلام آباد میں موجود افغان سفیر عاطف مشل نے پاکستان کا شکریہ آداکرتے ہوئے کہا ہے، کہ پاک افغان دوستی مثالی ہے، کرونا جیسے تاریخ کے بدترین لاک ڈاون کے باوجود افغانستان میں مسائل کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے دوستی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے ہفتے میں تین دن کیلئے دو مقامات تورخم اور سپین بولدک بارڈرز پرمال بردار گاڑیوں اور کنٹینر کے امد و رفت کیلئے کھول دیاہے، جو افغانستان کیلئے خوش آئنداقدام ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments