پشاور ( نمائندہ خصوصی ) الخدمت فاونڈ یشن خیبر پختونخواکےصدرخالد وقاص نے کہا ہے، کہ کرونا لاک ڈاون کی وجہ سے ملک بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کے ہوسٹلز بند ہیں ، جس کے باعث خون کے عطیات ناپید ہوگئے ہیں، خالد وقاص کا کہنا ہے، کہ پشاور میں موجود الخدمت ہسپتال میں تھیلی سیمیا کے 400 مریض بچے رجسٹرڈ ہیں، جس کیلئے وہ خون مہیاکرتے رہتے ہیں، تاہم اب ان بچوں کو خون دینے والے لاک ڈاون کے باعث اپنے علاقوں اور گھروں تک محدودہوگئے ہیں ، الخدمت نے مرکزی انجمن تاجران کے اشتراک سےتاریخی قصہ خوانی بازار میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگادیا جہاں پرشہری عطیہ خون دے رہے ہیں۔اختشام حلیم سینئر نائب صدر مرکزی تاجران پشاور کہتے ہیں کہ شہری سماجی رابطوں میں فاصلہ رکھتے ھوئے خون کا عطیہ دے رھے ہیں تاکہ تھیلی سیمیا میں مبتلا بچوں کے لئے خون کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھاجاسکے۔ خالد وقاص صدر الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے، کہ وہ تھیلی سیمیاء میں مبتلا بچوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے الخدمت ہسپتال نشترآباد پشاور شہر میں خون کاعطیہ دے سکتے ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments