چارسدہ) دی خیبر ٹائمز رپورٹ) اپریل 10.2020
جمعیت علماء افغان چارسدہ کے صدر مولانامحسن الدین صاحب حق کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہاگیا ہے, کہ چارسدہ میں پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا، اس سلسلے میں اس کورنا وائرس اور دفعہ 144کے باعث باقاعدہ اجلاس تو نہ ہوسکا، تاہم مقامی ہلال کمیٹی اراکین کے ساتھ رابطوں اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیا ہے، کہ پہلا روزہ 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا، جبکہ 23 اپریل بروز جمعرات بشب جمعہ شب التماس ہوگا، اگر چاند نظر آنے کی شہادت موصول ہوئی تو پھر 24 اپریل بروز جمعہ پہلا روزہ ہوگا.