پشاور( دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) افغان صوبہ سمنگان سے 15 روز قبل پشاور منتقل کیا تھا، 43سالہ نورمحمد نامی مریض کو پشاور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں علاج کیلئے داخل کردیا۔ تاہم افغانی مریض اتوار کو جان بحق ہوگیا، زرائع کا کہنا ہے کہ مریض کا کرونا ٹسٹ پازیٹیو تھا، جسے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا اور وہیں پر ان کا انتقال ہوگیاہے، میت کو ان کے رشتہ دار دفنانے کیلئے افغانستان لے جارہے تھے، تاہم کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے جاری لاک ڈاون میں پاک افغان سرحدات بھی مکمل طور پرسیل کردئے گئے ہیں، جس کے باعث انہیں افغانستان جانے کی اجازت نہ مل سکا، افغان قونصلیٹ اور افغان کمشنریٹ کے مداخلت کے باوجود بھی تورخم انتظامیہ نے مسلسل انکار کردیااور میت کو واپس کردیا، بعد میں با امر مجبوری ان کے لوحقین اور رشتہ داروں نے میت کو پشاور میں دفن کردیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments