پشاور( دی خیبر ثائمز پولیٹیکل ڈیسک) وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ برادر ہمسایہ ملک چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں چائنہ ونڈو کے زیر اہتمام چینی حکومت کی جانب سے راشن اور ماسکس تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے پاکستان میں چینی سفارت خانے نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات کا شکار غریب افراد کے لئے ایک لاکھ آٹے کی بوریاں اور دس ہزار سے زائد ماسک بھیجے تھے۔مشیر اطلاعات نے موقع پر موجود لوگوں کی بڑی تعداد میں آٹا اور ماسک تقسیم کئے۔ اجمل وزیرنے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ پاکستان میں متعین چین کے سفیر عزت مآب یاؤ جنگ اور چینی حکومت کے مشکور ہیں جہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانیوں کی دل کھول کر مدد کی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ چینی سفارت خانے نے پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی امدادی سامان بھیجا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے چینی امداد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ یہ مشکل وقت جلد ختم ہو جائے گا اور پاکستانی ایک بار پھر معمول کی زندگی کی جانب لوٹ آئیں گے۔صوبائی مشیر اطلاعات نے راشن کی تقسیم کے دوران ڈسپلن اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے کے اقدام کی بھی تعریف کی اور منتظمین کی خدمات کو سراہا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments