پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک)موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی نزلہ ،زکام او رحلق کی بیماریاں پھیلنے لگی ہیں کرونا کے خطرے کے پیش نظر ٹیلی میڈیسن کے لئے شہری فونز کال پر ڈاکٹر سے ہدایات لے رہے ہیں جبکہ یوسف آباد ، نوتھیہ ، رنگ روڈ ، شاہین مسلم ٹائون ، اخون آباد ، فقیر آباد ، دلہ زاک روڈ ، لطیف آباد ، سکندر پورہ ، سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی طور پر کھلے جانے والے میڈیکل کلینکس میں ڈاکٹروں اور ٹیکنشنز کے کلینکس میں شہریوں کی لائنیں لگ گئی ہیں شہریوں میں نزلہ ، بخار ، حلق کی بیماریوں کے حوالے سے خو ف و ہراس پھیل گیا ہے ماہرین کے مطابق عوا م میں کرونا وائرس کا خوف بہت زیادہ ہو چکا ہے گلہ خراب ہونے ، بخار ، نزلہ کی شکایات پر یہ خود کو کرونا کامریض سمجھتے ہیں سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز بند ہونے کے باعث پرائیویٹ کلینکس غیر قانونی طور پر شہر میں کھل گئے ہیں جس سے پرائیویٹ کلینکس کے ذریعے بھی کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات پیدا ہو چکے ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments