کراچی ( دی خیبر ٹائمز ڈیسک) کراچی میں مفتی تقی عثمانی اور مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ باجماعت نماز اور جمعہ کا اہتمام کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ مساجد کے کھلنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے اور اب مساجد میں لاک ڈاون کا اطلاق نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ بزرگ افراد مساجد میں نہیں آئیں گے جبکہ سماجی فاصلہ کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں ہوگا۔ پانچ وقت کی باجماعت نماز اور ترویح ہوگی۔ حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments