پشاور( دی خیبر ٹائمز کرائمز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالرؤف بابر قیصرانی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مالی منفعت لینے والے چار سب انسپکٹرز اور چھ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سمیت111پولیس، لیوی فورس اور خاصہ دار فورس کے اہلکاروں ملازمت سے برطرف کردیا۔ مذکورہ اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے خود یا ان کی بیویوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی طرف سے غریب خاندانوں کے لئے مختص رقوم وصول کیں اور ان کا یہ اقدام سرکاری ملازمت کے قواعد و ضوابط اور نظم و ضبط سے متصادم تھا۔ضلعی پولیس سربراہ کی طرف سے ایسے ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی گئی، بعض پولیس اہلکاروں نے باربار اطلاع کے باوجود شو کاز نوٹس وصول نہیں کئے جبکہ زیادہ تر کی طرف سے جمع کرائے وضاحتی جوابات اطمینان بخش نہیں تھے جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت عبدالرؤف بابر قیصرانی نے پولیس رولز1975کے تحت حاصل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے 111پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ برطرف ہونے والوں میں ریگولر پولیس کے 4 سب انسپکٹر،4 اے ایس آئی، 6 ہیڈ کانسٹیبل، 36 کانسٹیبل، 2 بہشتی،ایک نائب قاصد،2 خاکروب اور11سپیشل پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔ لیوی فورس کے برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 2 اے ایس آئی،5 ہیڈ کانسٹیبل اور21 کانسٹیبل جبکہ خاصہ دار فورس کے برطرف ہونے والے اہلکاروں میں 17کانسٹیبل شامل ہیں،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments