خیبر ( نمایندہ خصوصی) ضلع خیبر باڑہ میں ایس ایچ او شمشاد آفریدی نے کارواٸی کرتے ہوٸے والی بال کھیلنے والے کھلاڑیوں اور تماشاٸیوں کی دوڑیں لگا دی۔ ذراٸع کے مطابق باڑہ کے علاقے سپاہ عالم گودر میں والی بال کی میچز جاری تھے, جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ درجنوں تماشاٸی میچ دیکھ رہے تھے، تاہم ایس ایچ او تھانہ باڑہ شمشادآفریدی اور ایس آٸی ثابت آفریدی نے دیگر پولیس اہلکاروں سمیت کارواٸی کرتے ہوٸے تمام کھلاڑیوں اور تماشاٸیوں کی دوڑیں لگوا دی۔ اس موقع پر ایس ایچ او باڑہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوٸے کہا کہ ہمارے لوگ سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال نہیں رکھتے، جبکہ دوسری جانب کورونا واٸرس نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہے۔ اس موقع پرانہوں نے باڑہ کے لوگوں کو پیغام دیتے ہوٸے کہا کہ کورونا وبا ٕ سے بچنے کیلٸے باڑہ کے لوگ تعاون کرے اور بغیر ضرورت کے گھروں سے نہ نکلے۔ معمولی لاپرواہی کی صورت میں اپنے آپ اپنا خاندان اور پورے علاقوں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments