بونیر ممبر قومی اسمبلی شیراکبر خان تبلیغی جماعت کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ، قرنطینہ سنٹر میں شیر اکبر نے کرونا کے مریض کے ساتھ ہاتھ ملادیا ، ڈاکٹروں نے ایم این اے کو اپنے ہی رہائش گاہ پر کورنٹائن ہونے کا مشورہ، ایم این اے کی حالت ٹھیک ہے والد سے سیمپل بھی لیاجائےگا، بیٹا شہزاد اکبر
بونیرکےرکن قومی اسمبلی شیراکبر کے بیٹے شہزاد اکبر نے کہاہے، کہ ان کا والد شیراکبر جو بونیر سے قومی اسمبلی کے رکن ہے نے تبلیغی جماعت کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا ہے، دورے کے موقع پر ان کے والد شیراکبر نے کرونا کے ایک مریض سے مصافحہ کیا اور ہاتھ ملایاہے، تاہم اب ڈاکٹروں نے شیراکبر کو گھر پر کورانٹائن ہونے کا مشورہ دیا، جبکہ ٹسٹ کیلئے ان کے نمونے بھیج دئے ہیں، جبکہ رکن قومی اسمبلی کے جسمانی حالت ٹھیک ہے، اسے کوئی مسلہ تو نہیں لیکن ٹسٹ آنے کا انتظار ہے، کوئی مسلہ ہوا تو انہیں علاج کیلئےمقامی ہسپتال کئے آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیاجائیگا۔
Load/Hide Comments