منگورہ ( دی خیبرٹائمز رپورٹ ) اپریل 10-2020
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید کے آبائی علاقے سوات میں کورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری منظورہوگئی ہے، ، اگلے ہفتہ کو وزیر اعلی افتتاح کرینگے، زرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ کیلئے سامان سیدو ہسپتال لائے گئے ہیں، اور وہاں پر فل پروف انتظامات کرنے کے بعد کورونا ٹیسٹ شروع کئے جائیں گے ۔ایک دن میں 10 ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔ جبکہ ان ٹیسٹوں کیلئے سٹاف کو بھی ٹریننگ دی جائے گی ۔ زرائع کے مطابق اگلے ہفتہ میں وزیر اعلی محمود خان اور وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کے ہمراہ لیبارٹری کا افتتاح کرینگے،