پشاور( دی خیبر ٹائمز کلچرل ڈیسک ) تاریخی باب خیبر جس نے کئی ادوار دیکھے، اب اسے کورونا سے بچاو کی آگہی مہم کے لیے سفید لباس پہنایاگیا یہ تاریخی دروازہ بھی اس بات کا گواہ بن گیا، کہ خطے میں کورونا وبا کا پھیلاو روکنے کے لیے ہر سطح پر آگہی مہم چلائی گئی ۔
کورونا وائرس کی وباء کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار نبھانے پر ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کو سلام پیش کرنے کے لیے تاریخی باب خیبر کو سفید کپڑے میں لیپٹ دیا گیا، ضلعی انتظامیہ ضلع خیبر کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کاحوصلہ بڑھانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اقدام سے طبی عملے کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عوام میں اس وباء سے بچاو کے لیے اگہی کا باعث بھی بنے گی
Load/Hide Comments