پشاور ( انٹرنیشنل ڈیسک ) کابل میں صدارتی محل کے 20 ملازمین کو کروناوائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، کرونا سے بچاو کے حفاظتی اقدامات بڑھا دئے گئے ہیں، بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مزید ٹیسٹ کٹس کی ضرورت ہے ، کیونکہ جانچنے سے ملک میں وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی آئے گی۔ کابل کے متعدی بیماریوں کے ہسپتال کے سربراہ اسد اللہ عصمت نے کہا کہ اگر ہمارے پاس کافی کٹس ہوں تو ہم بہترین نتائج دے سکتے ہیں، ڈاکٹروں کا مذید کہنا ہے کہ افغانستان کو بچانے کیلئے ہمیں مذید ایکویپمنٹس کی ضرورت ہے، تاکہ ہر جگہ سے ہم کرونا کے مریضو کا تشخیص کرسکے اور ان کا علاج بھی، صدارتی محل کے ملازمین میں کرونا پازیٹیو آنے کے بعد پریشانی بڑھ گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments