پشاور(دی خیبر ٹائمز)فلاحی تنظیم الخدمت فائونڈیشن خیبر پختونخواکے صدر خالد وقاص نے کہاہے کہ دنیابھر اور پاکستان سمیت خیبر پختونخوامیں کوروناوائرس کے وباء نے تباہی مچاکر زندگی کے تمام شعبوں کو مفلوج کرکے رکھ دیاہے لوگ گھروں میں رہنے پر مجبور ہوگئے جسکے باعث غریب آفراد کیلئے وقت گزارناانتہائی مشکل ہوگیاہے تاہم الخدمت فائونڈیشن کے حکام نے تہیہ کر رکھاہے کہ انشاء اللہ اس مشکل گھڑی میں پشاور سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں غریبوں کوتنہانہیں چھوڑینگے اور 5لاکھ خاندانوں کوانکے دہلیزپر کھانے پینے کی اشیاء کا مکمل پیکج پہنچائینگے۔ان خیالات کا اظہار اانہوں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پشاور پریس کلب کے صدر سید بخار شاہ،عمران یوسفزئی بھی موجود تھے۔خالد وقاص نے کہاکہ الخدمت فائونڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہیں جو سالہاسال شہریوں کی خدمت میں مصروف عمل ہیں،سیلاب کی تباہی ہو ،یا 18اکتوبر کا زلزلہ حتیٰ کے ہر دور میں انہوںنے ناگہانی آفات اور خصوصاًاس قسم کی مشکل دور میں غریب لوگوں کے خدمت میں پیش پیش ہیں،انہوںنے کہاکہ ایک پلان تیار کیاہے جسکے تحت الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام پشاور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں 5لاکھ خاندانوں میں روزمرہ کے استعمال ہونیوالے کھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل مکمل امدادی پیکج تقسیم کرینگے اور اب تک 31ہزار7سوخاندانوں میں انکی دہلیزپر یہ امدادی سامان فراہم کردی ہیں اور انشاء اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،انہوں نے کہاکہ جیساکہ سب کو اچھی طرح علم ہے کہ اس مشکل صورتحال میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اور فلاحی تنظیم کے ورکروں سے زیادہ میڈیاسے وابستہ صحافیوں نے جس قدر کام کیاہے اسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیںہم نے فیصلہ کیاہے کہ کم آمدنی والے صحافیوں کی حوصلہ آفزائی کیساتھ ساتھ یتیم بچوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کرکے انہیں بھی پیکج دیئے جائینگے۔انہوںنے کہاکہ صحافیوں کے بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے بھی الخدمت فائونڈیشن کا اپنا فعال کرداراداکرے گا۔
Load/Hide Comments