مریم نواز کا عوامی منصوبے اپنے نام کرنے کا عمل ناقابل قبول ہے: بیرسٹر سیف


پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹیکل رپورٹنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی منصوبوں کو اپنے اور اپنے والد کے نام سے منسوب کرکے خود کو ہیرو ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “جو لوگ عوامی ووٹ سے منتخب ہی نہیں ہوئے، انہیں قوم کی خدمت کے منصوبوں پر کریڈٹ لینے کا کوئی حق نہیں۔”

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ باپ بیٹی جعلی فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے جبکہ قوم کا اصل ہیرو عمران خان ہے جس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔


اپنا تبصرہ بھیجیں