ایم پی اے عائشہ بانونے فرنٹیئر کالج میں طالبات کو صاف پانی کی سہولت کیلئے واٹر پلانٹ کا افتتاح کردیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز سپورٹس ڈیسک ) صوبائی دارلحکومت پشاور میں خواتین کی تعلیم وتر بیت کیلئے قائم قدیم اور تاریخی اہمیت کا حامل درسگاہ فرنٹیئر کالج برائے خواتین میںطالبات کا دیرینہ مسلہ حل ہوگیا،کالج کے احاطے میں واٹر پلانٹ نصب کرلیاگیا۔اس موقع پر خاتون ایم پی اے عائشہ بانونے مہمان خصوصی تھیں جنہوںنے فیتہ کاٹ کر باضابطہ افتتاح کیا۔انکے ہمراہ ڈبلیوایس ایس پی کے حکام ،فرنٹیئر کالج کی پرنسپل اوروائس پرنسپل سمیت بڑی تعدادمیںاساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر خطاب کے دوران ایم پی اے عائشہ بانونے موجودہ دور میں پانی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ پانی ایک بڑی نعمت ہے ہمیں اس نعمت کا شکر اداکرکے اس نعمت کو ضائع کرنے سے دریغ کرناچاہئے ،انہوںنے کہاکہ حکومت کی اولین ذمہ دای ہے کہ شہریوں او رخصوصاًنئی نسل کو صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔انہیں انتہائی خوشی ہوئی کہ فرنٹئیر کالج کی طالبات کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر پلانٹ نصب کیاگیا،جس سے یقیناًطالبات کا دیرینہ مسلہ حل ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں