کرم میں اراضی کے تنازعات کو ختم کرنے کیلئے حکومت موثر اقدامات اپنائیں، عوامی نیشنل پارٹی ضلع کرم

کرم ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم میں عوامی نیشنل پارٹی کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار بھٹو ، نو منتخب صدر محمد خورشید ربانی ، جنرل سیکٹری عارف حسین ، عابد بنگش ، عمران علی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ضلع کرم میں پائیدار امن کے قیام کے لئے ضروری ہے کہ جائیداد خاصکر شاملات کے مسائل فوری حل کئے جائیں اور علاقے سے منشیات کا خاتمی کیا جائے رہنماؤں نے کہا کہ وہ امن کے حوالے سے اپنے رہبر بادشاہ خان کے نقش قدم پر چلیں گے اس سے قبل نو منتخب کابینہ سے حلف لیا گیا جن میں صدر محمد خورشید ربانی ، جنرل سیکٹری عارف حسین ، نائب صدور یوسف گیلہ من شعبان طوری ، سید حامد حسین ، جوائنٹ سیکریٹری سید عدنان حیدر اور سالار تصویر علی اور پریس سیکریٹری حسنین شامل ہیں نو منتخب صدر اور سیکٹری جنرل سمیت نو منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی اور علاقے کیلئے کسی قسم قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں