پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) کلین اینڈ گرین شجر کاری مہم کے تحت ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں آج ایک لاکھ پودے لگائے گئے، مہم میں قبائلی عمائدین ضلعی انتظامیہ اور سکولوں کے بچوں مختلف محکموں کے سربراہان اور اہلکاروں نے حصہ لیا اور مختلف علاقوں میں پودے لگائے آگرہ کے مقام پر شجر کاری میں حصہ لینے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی سید اقبال میاں اسسٹنٹ کمشنر عمر احمد خان اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر آصف علی شاہ نے کہا کہ شجر کاری مہم میں چھوٹے بڑوں کو حصہ لینا چاہئے زجر کاری سے ہی ہمارا ملک سر سبز و شاداب بن سکتا ہے اور ضلع کرم جیسے جنت نظیر خطے میں شجر کاری سے مزید خوبصورتی بڑھے گی اس موقع پر قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے زمینوں اور پہاڑی سلسلوں میں پودے لگانے کی مہم میں بھر پور حصہ لیں گے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر آصف علی شاہ نے بتایا کہ جہاں جہاں لوگ پودے لگاکر شجر کاری مہم میں حصہ لینا چاہتے ہیں انہیں محکمہ جنگلات کی جانب سے مفت پودے فراہم کئے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ سارا سال اور وقتا فوقتاً جاری رہتا ہے۔
