پاراچنار میں حیدری بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے پچیس سال پورے ہونے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا اور سلور جوبلی کا کیک کاٹا گیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں حیدری بلڈ بنک اند ویلفیئرسوسائیٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ سلور جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی حاجی ساجد طوری پاراچنار چیرمین لیاقت حسین، علی ٹرسٹ کے عاشق طوری، پروفیسر طاہر حسین، سماجی رہنما منصب بنگش اور دیگر مقررین نے کہا کہ سوسائٹی کا ابتداء ایک کمرے سے کیا گیا تھا جو کہ آج پانچ منزلہ عمارت کی صورت میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے موجود اور خدمات سرانجام دے رہا ہے، یہ سوسائٹی کے کارکنوں کی بے لوث خدمات کا نتیجہ ہے، اب خون کے عطیات کے ساتھ ساتھ غریبوں کےلئے ایمبولینس سروس معذوروں کے لئے مصنوعی اعضاء کی فراہمی سمیت ہر قسم سماجی خدمات میں پیش پیش ہے۔ تقریب میں سوسائٹی کی 25 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ادارے کے ساتھ بہترین تعاون پرکمشنر امجد علی خان اور ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان کا شکریہ آدا کیا گیا، سوسائٹی کے اراکین اور رہنماؤں نے ادارے کے سلور جوبلی تقریب کے موقع پر اس عہد کا اعادہ کیا کہ دکھی انسانیت کیلئے بلا تفریق بے لوث خدمت جاری رکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں