کرم پولیس نے پکڑے جانے والے بڑے پیمانے چرس آئیس اور شراب نذر آتش اور تلف کردیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) نارکوٹکس سکواڈ کے انچارج زاہد حسین طوری نے میڈیا کو تفصیلات بناتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے منشیات سمگلروں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، ہفتے کے روز مختلف کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والی لاکھوں مالیت کی منشیات نذر آتش کردی گئی، جس میں 781 کلوگرام چرس ، 179 گرام آئس ، 128 گرام ہیروئن اور 33 بوتل شراب شامل تھے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ، پولیس افسران اور سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ 42 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا جس میں بیشتر ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف کاروائیاں ان کی مکمل بیخ کنی تک جاری رہے گی، اس موقع پر جوڈیشل مجسٹریٹ شیراز خان ، ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نورسلام وزیر ، ڈی ایس پی مظہر علی ،ایس ایچ او مشاہد علی ، تفتیشی افسران آصف علی اور نور ولی اور تنظیم تحفظ ملت کے صدر مسرت بنگش اور دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے اس موقع پر مسرت بنگش کا کہنا تھا کہ منشیات معاشرے کیلئے ناسور ہے اور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کیخلاف اقدامات قابل ستائش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں