خیبرپختونخوا اسمبلی، میرکلام وزیر کا پارہ ہائی، احتجاجاً بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دی

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) خیبرپختونخوا اسمبلی کے بجٹ سیشن میں شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے آزاد رکن میرکلام وزیر نے شہید عثمان کاکڑ کی شہادت پر بات کرنے لگے، تواس دوران ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے روکتے ہوئے بتایا، کہ بجٹ اجلاس میں صرف اور صرف بجٹ پر بات کی جائیگی، ڈپٹی اسپیکر نے ان کا مائیک آف کردیا، جس پر میرکلام وزیر مشتعل ہوتے ہوئےاحتجاجاً بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں، اور اسمبلی اجلاس سے واک آوٹ کردیا، میرکلام وزیر کا کہنا تھا، کہ پشتون شہدا پر بات کرنا کوئی جرم نہیں، اگر یہ جرم ہے تو یہ جرم تو ہم کرتے رہینگے، میرکلام وزیر نے کہا کہ شرم سے عاری صوبائی حکومت کو ڈوب مرنا چاہئے، جس نے شہید عثمان کاکڑ کی شہادت پر اب تک ایک مزمتی بیان جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں