شمالی وزیرستان میرعلی میں یوتھ آف وزیرستان کی جانب سے حسوخیل ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) یوتھ آف وزیرستان نے شمالی وزیرستان میرعلی کےحسوخیل ہسپتال کی خالی عمارت میں تین دن کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگائے جانے کا اہتمام کیاہے، 19, 20 اور 21 جون کو کیمپ میں مختلف بیماریوں کے ماہرین کی خدمات حاصل ہے، یوتھ کے صدر نوراسلام داوڑ کا کہنا تھا، کہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کیلئے انہوں نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان سے تعاون حاصل کیا ہے، جہاں وافر مقدار میں اعلیٰ معیار کے ادویات بھی فراہم کئےجائینگے، ان کا کہنا تھا کہ حسوخیل ہسپتال جس کی عمارت مکمل ہے، تاہم یہ عالی شان اور شاندار ہسپتال کی عمارت ان کی سٹاف کی راہ دیکھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں