ملاوٹ شدہ گھی فروخت کرنے والا ملزم دھرلیاگیا

بنوں ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) بنوں سٹی پولیس نے ملاوٹ شدہ گھی فروخت کرنے والا ملزم دھر لیا، ملاوٹ شدہ گھی، کیمیکل اور پاؤڈر بر آمد قبضہ کئے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ بنوں سٹی میں ایک شخص بذریعہ پاوڈر اور کمیکل اصلی دیسی گھی کے بجائے غیر معیاری گھی تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کر رہا ہے جس پر سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پرانی سبزی منڈی میں چھاپہ لگایا جہاں پر سے ملزم فاروق جان ولد گل حبیب سکنہ محلہ میاں کلہ جمال آباد پڑانگ چارسدہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے ملاوٹ شدہ گھی، پاؤڈر اور کمیکل بر آمد کرکے فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ابتدائی تفتیش میں ظاہر ہوا کہ ملزم گزشتہ دس بارہ سال سے یہ کاروبار کیا کرتا تھا اور بنوں کے ساتھ ساتھ دوسرے اضلاع کو بھی سپلائی کرتا تھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں