بنوں میں بدامنی عروج پر آج پھر گولی سے چلنی دو لاشیں برآمد

بنوں ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹکٹ ڈیسک ) بنوں کے منڈان پولیس نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے قریب سے گولیوں سے چلنی دو لاشیں بر آمد کر لیں، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، طغل خیل میں کمسن بچہ اپنی پستول کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا تھانہ منڈان پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے مدعی اسلم خان ولد اشرف خان سکنہ ہنجل نور باز نے بتایا کہ اُنہیں صبح سویرے اطلاع ملی کے اراضیات کوثر فتح خیل کے قریب میں میرے بھتیجے محمد خان ولد اور ایک دوسرے شخص جس کی شناخت نصیر طور ولد محمد نصیر ساکن گوپا خیل کے نام سے ہوئی ہے کی لاشیں پڑی ہے جاکر دیکھا تو دونوں مردہ حالت میں پڑے تھے جن کو رات کے وقت قتل کیا گیا تھا، میں اپنے بھتیجے محمد خان اور دوسرے نوجوان نصیر طور ولد محمد نصیر کے قتل کی دعویداری نامعلوم ملزمان کے خلاف کرتا ہوں پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اسی طرح طغل خیل میں 13سالہ رحمن اللہ ولد شیر محمد خان سکنہ کلاں طغل خیل اپنی پستول سے گولی کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں