عامر تہکالے کیس، گرفتار ایس ایچ اوز کی درخواست ضمانت خارج

پشاور( دی خیبرٹائمز کورٹس ڈیسک ) گرفتار ایس ایچ او عمران الدین اور شہریار کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران
عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے دونوں ایس ایچ اوز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
عدالت نے آج دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، محفوظ فیصلہ چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے سنایا،
رضی اللہ عرف عامر تہکالی کو پولیس نے برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا تھا، دونوں ایس ایچ اوز کو تشدد کی ویڈیو وائرل ہونےاور سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد گرفتار کیاگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں