پنجاب کے جامعات میں قبائلی اضلاع کے طلبا کی سیٹیں برقرار ہیں، کہیں کسی کا مسلہ ہو تو وہ مجھے اپیل کرسکتے ہیں، گورنر پنجاب

پشاور( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے پی ٹی وی کے پروگرام شاہراہ دستور میں معروف اینکر اویس توحید کے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے، کہ قبائلی اضلاع بلوچستان اور اندرون سندھ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے طلبا کو ترجیحی بنیادوں پر پنجاب کے جامعات میں داخلے دئے جائینگے، کہیں بھی انہیں داخلوں کے حوالے سے کوئی حق تلفی ہوئی ہے تو وہ مجھے براہ راست اپیل یا ای میل کرسکتے ہیں، ان کی مخصوص سیٹیں نہ تو ختم اور نہ ہی کم کردئے ہیں، پنجاب کے تمام جامعات اور دیگر پروفیشنل کالجز میں مذکورہ علاقوں کے طلبا کیلئے سیٹیں بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، تاہم خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کے جامعات اب پنجاب سے پیچھے نہیں رہے۔ 

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے انٹرویو کا لنک دیکھنے کیلئے یہاں  (  انٹرویو ) کلک کیجئے

اپنا تبصرہ بھیجیں