نوشہرہ پولیس کی بروقت کاروائی، مستورات کے تنازعہ پر قتل اور اقدام قتل کے 3 ملزمان گرفتار

نوشہرہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) نوشہرہ کے نواحی علاقہ جلوزئی میں مستورات کے تنازعے پر قتل اور اقدام قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا،
افراد ابراہیم ولد زرد علی ساکن جلوزئی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ اپنے بھائیوں شاہ ولی،خان ولی اور فرہاد کیساتھ گھر میں موجود تھا، اس دوران امجد اور اُس کے بیٹے آئے اور میرے بھائی فرہاد کو مارا پیٹا۔گھر سے باہر آکر ہم نے اپنے بھائی کے مارنے کی وجہ پوچھی۔تو چاقوں سے ہم پر بھی وار کردئے، جس سے ابرہیم سمیت ان کے بھائی بھی زخمی ہوئے، زخمی کی تاب نہ لاکر ان کا بھائی فرہاد جاں بحق ہو گیا۔
ڈی ایس پی پبی طیب جان خان نے آصف مومین خان SHO جلوزئی کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔
ملزمان امجد ولد میردان، عابد اور ساجد پسران امجد ساکنان ڈاگ بیسود کو راہ فرار اختیار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے خون آلود چاقو بھی برآمد کرتے ہوئے تھانہ جلوزئی منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں