میرعلی کے نواحی گاؤں ایپی میں معمولی جائیداد کے تنازعے پر دو سگے بھائیوں کے مابین فائرنگ میں خواتین اور بچوں سمیت 4افراد جانبحق

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں بھائیوں کے درمیان معمولی تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے مشرق کو بتایا ہے کہ میرعلی کے ایپی گاؤں میں دو بھائیوں کے درمیان جائداد کا معمولی سا تنازعہ چل رہا تھا جس پر جمعرات کو علی الصبح دونوں خاندانوں کے مابین تلخ کلامی ہو ئی جس کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں مطاہرالدین ، اس کے دو بیٹے صدام اور شاہد اور اس کی بیوی موقع پر فائرنگ سے جاں بحق ہوئی جبکہ دو افراد ظہیر الدین اور ایک خاتون شدید زخمی ہوئے۔ پولیس نے مقتول مطاہرالدین کے بیٹے عدنان کی رپورٹ پر میرعلی پولیس سٹیشن میں ایف ائی ار درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کئے جس میں پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات بھیج دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں