دشمن کے عزائم کو ناکام بنانا ہوگا، مخالف قوتیں اپریشن ردالفساد سے حاصل فوائد ضائع کرنا چاہتے ہیں

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے سربراہ کا دورہ شمالی وزیرستان کے بعد آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجواہ کو کورکمانڈر پشاور کی موجود گی میں شمالی وزیرستان کے ان علاقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جہاں پاک فوج کے جوان آج بھی دشمن کے عزائم کے خلاف سرحدات پر موجود ہیں، انہیں بتایا گیا کہ ان علاقوں میں چھپے ہوئے پاکستان دشمن عناصر ملک کے دیگر شہروں تک رسائی حاصل کرکے نہ صرف سرکاری ادارے اہلکار یا پاک افواج کو نشانہ بناتے تھے، بلکہ عام شہری بھی ان کے مکروہ کارروائیوں سے محفوظ نہ تھے،
بریفنگ میں آرمی چیف کو یہ بھی بتایاگیا، کہ پاک افغان بارڈر پر 90 فیصد علاقے میں بچھائے گئے بارودی سرنگیں صاف کردی گئی ہیں، جبکہ رہ جانے والے علاقوں کو بھی جلد باڑ سے بند کردئے جائینگے۔ پاک فوج کے سربراہ کو یہ بھی بتایا گیا ہے، کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے دورافتادہ اور سنگلاخ چٹانوں والے علاقوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں کو اپنے خطاب میں کہا کہ، ان کی کوششوں کی بدولت خطے میں کافی حد تک امن کا قیام ممکن ہوگیا ہے، ان علاقوں میں پاک فوج مستقل امن اور استحکام کیلئے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں