پشاور میں بی آر ٹی کے فیڈر روٹس بھی فعال، کل سے چھوٹی بس سروس کا بھی آغاز کردیا جائیگا

پشاور ( دی خیبرٹائمز سٹی ڈیسک ) پشاور میں بی آرٹی کے مین ٹرمینلز تک شہریوں کو پہنچانے کیلئے فیڈر روٹس بھی تیار ہوگئے ہیں، جس پر کل سے چھوٹی بسیں چلانے کا آغاز ہوجائیگا۔
ترجمان بس ریپید ٹرانزٹ ( بی آر ٹی ) عالمگیر بنگش کے مطابق بی آرٹی کے مین حیات آباد ٹرمینل تک پہنچانے کیلئے صرف حیات آباد کیلئے 25 چھوٹی بسیں مختص کی گئی ہیں، جو ہر جگہ سے ہر 5 منٹ بعد 12 فٹ کے چھوٹی بسیں گزرینگے، حیات آباد کے ہر فیز کے شہری اس سروس سے مستفید ہوسکینگے۔ جبکہ پشاور شہر کے دیگر فیڈر روٹس بھی جلد بحال کرکے شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل ختم کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں