پی ڈ ی ایم اے خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے متائثرین کیلئے 18 کروڑ سے زائد کا فنڈ جاری کردیا

پشاور ( پی ڈی ایم اے پریس ریلیز ) پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے پندرہ ہزار سے زائد ضرب عضب کے متائثرین خاندانوں کی مالی مدد کیلئے18کروڑ سے زائد کے فنڈز ریلیز کردئے جو ائندہ دو تین دنوں میں شمالی وزیرستان کے تمام تصدیق شدہ متائثرین خاندانوں میں سم میسج کے ذریعے حسب معمول تقسیم کئے جائینگے ۔ پی ڈی ایم اے کمپلیکس ایمرجینسز ونگ کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے وہ متائثرین خاندان جو ابھی تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے ہیں ان میں سے ہر ایک تصدیق شدہ خاندان کو 12 ہزار فی خاندان موبائل سم میسج کے ذریعے موصول ہونا شروع ہو جائینگے ۔ ترجمان کے مطابق یہ شمالی وزیرستان کے متائثرین کو دیا جانے والا نقد امداد کا 72 واں قسط ہے جو 15 ہزار 229 خاندانوں کو دیا جا ئے گا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متائثرین کے ساتھ ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ مالی امداد کے علاوہ انہیں ماہانہ بنیادوں پر غذائی مواد پر مشتمل راشن پیکج اور موسم کے مطابق دیگر ضروریات بھی دی جا تی ہیں ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے قدرتی افات میں صوبے کے عوام کی بلا تفریق خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہیں اور مصیبت زدہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر انجام دے رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں