پشاور شہر اور وارسک روڈ کے مکینوں کا بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

پشاور( دی خیبر ٹائمز سٹی ڈیسک) سٹی گرڈ سے منسلک علاقوں ،گنج ، نشتراباد ، حیدر کالونی ، چونا بھٹی ، لاہوری گیٹ، سکندر پورہ ، شیخ آباد ،کچی محلہ ، مصطفی جی با با، اخون آباد ، بےری باغ اور گنج کے عوامی اور تاجر حلقوں نے پیسکو کی طرف سے بجلی گردی کے خلاف آج پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے، مذکورہ علاقوں کے مکینوں کے مطابق دن کے وقت بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے لوڈشےڈنگ کے باعث گھروں اور مساجد میں پانی ناپےد ہونے سے شہریوں کو شدےد مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے حوالے سے شہریوں کی جانب سے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جاتا ہے مگر واپڈا حکام کی جانب سے تسلی بخش جواب نہیں دیا جاتا پیسکو نے سو فیصد ریکوری کے باوجود ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رکھنے کا بھونڈا مذاق شروع کیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کے دن کا سکون اور رات کا چین تباہ کر کے رکھ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ آج مظاہرہ ہو گا شہریوں کی تکلیف کے پیش نظر سرکلر روڈ کے ایک حصے کو آمد ورفت کے کیلئے کھلا رکھا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔
دوسری جانب وارسک روڈ پر واقع عاشق آباد کے عمائدین و اہلیان نے بھی وارسک روڈ 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ، فیڈر تبدیل کرنے کے خلاف پرائم اسپتال وارسک روڈ کے سامنے واپڈا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بروز سوموار 17 اگست بوقت 09:00 بجے کرینگے، جس کی قیادت علاقہ کے مشران ، فلاحی کمیٹی و نوجوانان کرینگے، مظاہرے میں وارسک روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کرنے اور آئندہ کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ میڈیا سے بھرپور کوریج کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں