ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ شوکت علی کا پشاور کے گورگھٹڑی میں کریک شدہ مکانات کا دورہ

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک ) پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ شوکت علی نے ہفتہ کے روز تحصیل گورگھٹڑی میں کریک شدہ گھروں کا دورہ کیااس موقع پر فوکل پرسن این اے 31 برائے سوئی گیس رحمان جلال اور سابق ڈسٹرکٹ ممبر سعید آفریدی بھی انکے ہمراہ تھے جنہوں نے متاثرہ گھروں اورمالکان سمیت اہل علاقہ کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا، شوکت علی نے رہائشیوں کے مسائل سنے اور یقین دہانی کرائی کہ وہ انکی مالی امداد کیلئے اپنی بھرپور کوشش کریں گے، اس سلسلے میں شوکت علی وزیراعلیٰ اور پی ڈی ایم اے سے انکی مالی مدد کی اپیل کریں گے تاکہ رہائشیوں کو ریلیف مل سکے، پارلیمانی سیکرٹری نے متاثرہ گھروں کے سربراہان کو اپنے گھروں کے کاغذات سمیت دفتر طلب کیا تاکہ انکی رہنمائی کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں