کمرہ عدالت میں مبینہ توہین رسالت کے ملزم کو قتل کرنے والے فیصل عرف خالد کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

پشاور ( دی خیبرٹائمز کورٹس ڈیسک ) پشاور جوڈیشنل کمپلیکس کےکمرہ عدالت میں قتل کرنیوالا ملزم انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزم فیصل المعروف خالد کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر پشاور جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزم کو پہلے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیاتھا، عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع دی تھی، ملزم خالد نے چند روز قبل کمرہ عدالت میں طاہر نسیم نامی شخص کو قتل کیا تھا، مقتول طاہرنسیم کو توہین رسالت کیس میں پیش کیاگیا تھا، اسی دوران خالد نے انہیں پشاور کے جوڈیشنل کمپلیکس میں عدالت کے اندر پستول سے گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔ عدالے میں پیشی کے دوران ایک بڑی تعداد میں شہری آکر ان خالد کی رہائی کیلئے ان کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے، جبکہ شہریوں نے پھولوں کی پتییاں نچاور کرتے ہوئے عدالت میں ان کا استقبال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں