لوئر دیرکے ممبر صوبائی اسمبلی ہمایون خان میں کورونا وائرس کی تصدیق

پشاور ( دی خیبرٹائمز ہیلتھ ڈیک ) خیبرپختونخو کے ممبر صوبائی اسمبلی اور لوئر دیر کا رہائشی ہمایون خان کہتے ہیں، کہ عید سے 2 دن پہلے طبیعت خرابی کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ممکنہ کورونا ٹیسٹ کروایا جو آج مثبت آیا۔
ابتدائی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے ہی گھر میں خود کو قرنطینہ کیا ہے، عید پر اپنے آپ کو محدود رکھا اور لوگوں کو رہائش گاہ پر عید ملنے سے منع کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی ہمایون خان نے عوام سےدعاؤں کی درخواست اور گھر پر رہنے کی اپیل کی ہے۔ سماجی دوری برقرار رکھیں تاکہ کورونا کو شکست دی جا سکے۔ عوام سے نیک تمناؤں اور دعا کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ ہمایون خان پچھلے کئی ہفتوں سے لوئر دیر میں کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات کی نگرانی کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں